میڈرڈ:اسپین میں گراؤنڈ کیے گئے برطانوی ایئر ویز کے ایک طیارے سے اچانک پھٹ کر شعلے بلند ہونے لگے، جس سے ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش ایئر ویز کا طیارہ 747 ہسپانوی ہوائی اڈے پر اچانک آگ کے شعلوں میں گھر گیا، یہ طیارہ سروس پوری کر کے ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔
اسپین کے شہر ویلنسیا کے کیسٹلن ایئر پورٹ پر کھڑے برطانوی ایئرویز کے بوئنگ طیارے کو حال ہی میں گراؤنڈ کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاک پٹ کے پیچھے سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند نے لگا۔
فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم طیارے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔
ایئر پورٹ حکام نے تصدیق کی کہ واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ طیارے میں کوئی بھی نہیں تھا۔