شہباز شریف اور حمزہ کوکل پیرول پر رہا کرنے کی منظوری

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کوکل بروز جمعہ دوپہر دو بجے پیرول پر رہاکیاجائیگا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی نماز جنازہ، تدفین اور اظہار تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقات کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دی ہے۔

 محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کل بروز جمعہ دوپہر 2 بجے ہوگی۔

کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھجوائی تھی۔