گلگت:گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے تحریک انصاف اتحاد کے سید امجد زیدی سپیکر اور نذیر ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔وزیراعلیٰ کیلئے بیرسٹر خورشید کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
سپیکر فدا محمد ناشاد کے مطابق اسپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف اتحاد کے امیدوار سید امجد زیدی کو 23 میں سے 18 ووٹ ملے، اتحاد کے 4 ووٹ ضائع اور ایک اپوزیشن کے حق میں ڈالا گیا۔
سپیکر کے لیے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار غلام محمد کو 9 ووٹ میں سے 8 ووٹ حاصل ہوئے جن میں سے 2 ووٹ ضائع ہوئے۔
ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف اتحاد کے امیدوار نذیر ایڈووکیٹ 23 میں سے 22 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔
گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کے لیے آج27 نومبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے اور 28 نومبر کو چنا عمل میں لایا جائے گا۔