شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں ایک مقامی اور تین غیر مقامی بتائے جاتے ہیں۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق گاڑی میں سوار افراد مزدور تھے جو میرعلی سے بنوں جارہے تھے، جن میں ایک مقامی اور تین غیر مقامی بتائے جاتے ہیں جنکا تعلق ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور گوجرانولہ سے ہے ۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نورفراز خوشحالی سکنہ میر علی، عابد محمد ایبٹ اباد، سید ظفر عباس ڈی آئی خان اور احمد سعید گوجرانوالہ کے ناموں سے ہوئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔