خیبر پختونخواہ کے معرو ف سیاحتی شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔