وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے اراکین کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو مشاورت کے لیے گلگت سے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام شامل ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا ہے اور دونوں کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔