لاہور: پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو5 دن کیلئے پیرول پر رہا ئی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف حمزہ شہباز کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی، پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کو اڑھائی بجے رہا کردیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہوگی۔