شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ رائے ونڈ میں ادا،شوہر کے پہلو میں سپردخاک


 
رائیونڈ: مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف  اور صدر شہباز شریف کی والد ہ بیگم شمیم اخترکومیاں شریف مرحوم کے پہلو میں  سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ شریف کمپلیکس میں مولانا راغب نعیمی نے پڑھائی۔

پا کستان مسلم لیگ ن کے قائدسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پی ایم ایل این کے صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نائب صدر مریم نواز، پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبار کی دادی بیگم شمیم اختر گذشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں انکا جسد خاکی میاں نواز شریف نے اپنے کندھوں پر اٹھاکرلندن سے جمعہ کو رخصت کیا۔

 ہفتہ کی صبح  رائیونڈ جاتی امراء میں ان کی میت پہنچی، ان کی نماز جنازہ   بعد از نماز ظہر سہ پہر ڈھائی  بجے شریف کمپلیکس میں علامہ مولانا راغب حسین نعیمی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں میاں شہباز شریف، حمزہ شہبار اور دیگر میاں فیملی کے ممبران، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، آزاد کشمیر صوبہ سندھ،صوبہ بلوچستان، خیبرپختونخوا  سے  تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان  قومی وصوبائی  اسمبلی اور ن لیگی کارکنوں سمیت  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے  ہزاروں افراد  نے شرکت کی۔

جنازہ میں شرکت کرنے والے آپس میں ایک دوسرے سے اظہار تعزیت کرتے رہے۔

آج 29نومبر بروز اتوار میاں نوز شریف کی  ہدایت کے مطابق قل خوانی جاتی امرا میں کی جائے گی جس میں  صرف شریف  فیملی  کے افراد ہی شرکت کریں  گے۔

 تمام رہنما وکارکنا ن اپنے اپنے علاقوں میں میاں نواز شریف کی والدہ کی مغفرت کیلئیقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کریں گے۔