پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے 3600 فٹ بلند کیرتھر ماؤنٹین سر کرلیا

 کراچی: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے 3600 فٹ بلند کیرتھر ماؤنٹین کو سر کرلیا۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے کیرتھر ماؤنٹین کو سر کرلیا، کیرتھر مانٹین کی اونچائی 3600 فٹ بلند ہے۔ اسد علی میمن نے اس سے قبل روس اور ارجنٹینا کی بلند ترین مقام سر کیا ہوا ہے۔

اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا ہدف افریقہ کا بلند ترین مقام کلی مجارو ہے جو 19340 فٹ بلند ہے۔

واضح رہے کہ کیرتھر پہاڑ ضلع جامشورو میں واقع ہے جبکہ کوہ پیما اسد علی میمن کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔

یاد رہے کہ کوہ پیما اسد علی میمن نے ماؤنٹ ایلبرس کے بعد ماؤنٹ اکنگوا پر بھی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرایا تھا۔

 اسد علی بلند ترین پہاڑ پر 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کی سیون سمٹ(دنیا کی ساتوں براعظم کی بلند ترین چوٹیاں جن کی تعداد نو ہے)مکمل کرنا چاہتے ہیں۔