اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو انشاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو انشاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی اورگھربھی 50 لاکھ سے تجاوزکرجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔
جہانگیرترین سے متعلق سوال پروزیراعظم نے کہا ابھی تحقیقات چل رہی ہیں۔