پشاور:پشاورمیں کورونا پھیلاؤ کی ذمہ دار اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اورغیرسنجیدہ رویہ ہے۔
اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ہفتے کے روزجاری ہونے والے بیان میں کہاکہ کورونا کاپھیلا ؤتشویشناک ہے، اپوزیشن جلسہ کے بعد پشاور میں کورونا کا پھیلا ؤبہت تیز ہوگیا۔
جلسہ منتظمین، قیادت اور کارکنان کورونا پھیلا کا موجب بنے۔انہوں نے کہاکہ پشاور جلسہ کورونا پھیلا ؤکی وجہ بن گئی، تمام مریضوں کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قومی ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں۔
کامران بنگش نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ہرممکن کوشش کی کہ اپوزیشن سمجھداری کا مظاہرہ کرے لیکن اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور غیرذمہ دارانہ رویہ سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔