چیئرمین نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات کا نوٹس  لے لیا 

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات کا نوٹس لیتے ہو ئے کیس کاقانونی جائزہ لینے تک تاحکم ثانی مزیدکارروائی روک دینے کاحکم دیاجبکہ کیس کامتعلقہ ریکارڈفوری طلب کرلیا ہے۔

 چیئرمین نیب نے  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات پر  راولپنڈی دفتر سے کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لینے تک تاحکم ثانی مزید کاروائی روک دینے کا حکم دے دیا۔ 

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمنٹرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا۔

 کیس کا قانون کے مطابق اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سلیم مانڈوی والا کا موقف معلوم کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں۔

 اگر کسی صوبائی اور وفاقی ہسپتال سے ریکارڈ منگوانا ہوا تو پہلے رابطہ کیا جائے گا، کورونا کے دوران حتی المقدور کوشش کی جائے گی کہ کوئی متعلقہ ریکارڈ طلب نہ کیا جائے۔