ابو ظہبی میں 144 منزلہ عمارت چند سیکنڈوں میں منہدم کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں فلک بوس عمارت چند سیکنڈوں میں منہدم کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 144 منزلہ (165 میٹر بلند) عمارت کو 10 سیکنڈ میں منہدم کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

منی پلازہ نامی یہ عمارت دھماکا خیز مواد کے ذریعے منہدم کی جانے والی دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔

اسے منہدم کرکے موڈون پراپرٹیز نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں منی زائد نامی منصوبے میں از سر نو تعمیرو ترقی کے لیے اس عمارت کو منہدم کیا گیا ہے۔