سکھر: صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں تیز رفتار وین الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ میں 4افراد زخمی بھی ہوگئے جن میں سے 3کی حالت انتہائی تشویشنا ک بتائی جاری ہے ۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق سکھر کے علاقے سانگی میں مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں گیارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار بدقسمت وین لاہور سے کراچی جارہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچوں سمیت چار خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور زخمیوں کو پنوعاقل ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔