وزیر اعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ  آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ 

راولپنڈی:وزیر اعظم عمران خان نے  چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ‘تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وفاقی وزیر اسدعمرکے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

  اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا‘وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس  ہوا  جس دوران  سیاسی و عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی  صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔

 وزیراعظم نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

 اتوار کو  وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی  ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا،ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان ، نیول چیف ایڈمرل  محمد امجد خان نیازی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی  وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ 

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز آنے والی قیادت کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی، عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔

 وزیراعظم نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔