سال 2020 کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

کراچی یونیورسٹی اورانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینیٹری آسٹروفزکس کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال چوتھا اور آخری چاند گرہن آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق 12  بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کو جنوبی ،شمالی امریکا،آسٹریلیا سمیت ایشیائی ممالک میں دیکھا جائے گا جب کہ پاکستان میں چاند گرہن نظر نہیں آئےگا۔

ڈاکٹر اقبال کے مطابق چاند گرہن دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور 4 بجکر 53 منٹ پر  ختم ہوجائے گا جب کہ چاند گرہن کی کل مدت 4 گھنٹے21 منٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں سال اس سے قبل 10 جنوری ،5 جون اور 4 جولائی کو ہوا تھا۔