کراچی:ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گلشن معمار میں سکیورٹی گارڈ اپنی ہی پستول کی گولی سے لگنے سے ہلاک ہوگیا،پولیس نے ساتھی گارڈ کو گرفتارکرلیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نجی فلور کے اندر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے خود کی جان لے لی۔مقتول کی شناخت غلام شبیر کے نام سے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈ غلام شبیر اپنی ہی رائفل سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے رائفل قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ وڈیو بنانے والے سکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے۔
زیر حراست گارڈ کے مطابق جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا، مگر ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔