دنیا پور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں جلسے کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے کنٹینرز میں دلہا بھی پھنس گیا۔
لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں لگے کنٹینرز نے دلہے کو دلہن کے ساتھ کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کردیا۔
خیال رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی۔
پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی تھیں تاہم اوپر سے ہدایت ملنے کے بعد راستے سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔