پشاور: جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خبیرپختونخوا نیب نے مولانافضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا ہے۔
گل اصغر اور نور اصغر 10دسمبر کو نیب میں پیش ہوں گے۔ گل اصغر اور نور اصغر کی طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی۔
نیب نوٹس کے مطابق دونوں افراد کو 10دسمبر صبح 11 بجے طلب کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے قریب ساتھیوں سے نیب کمبائن انویسٹی گشن ٹیم سوالات کرے گی۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔
اس ضمن میں جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی بقا کے لیے نیب کو استعمال کررہی ہے، اپوزیشن رفتارکوتیزکرتی ہے تو نیب بھی حرکت میں آجاتی ہے۔
نیب کے پی نے 10 دسمبر کو گل اصغر اور نور اصغر بلایا ہے جہاں ان سے سوالات پوچھے جائیں گے۔