کورونا ویکسین دستیابی تک حج معمول کے مطابق نہیں ہوگا، وفاقی وزیر نورالحق قادری

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کیمطابق حج نہیں ہوگا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کے تحت ہی حج ہوگا۔

 عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔