پشاور:خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاورمیں کورونا کیسزمیں اضافہ کے باعث مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
منگل کے روز ڈپٹی کمشنرپشاور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران صرف دودھ، دہی، تندور، اور میڈیکل اسٹورر کھلے رہیں گے۔
حیات آباد کے 3 سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظرغیر ضروری آمدورفت بند ہے۔
یونیورسٹی ٹاؤن کی سرکلرلین اور گلبرک میں بھی ا سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
پشاور انتظامیہ کے مطابق کینٹ ایریا، گلبرگ اور قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے علاقے بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 74 ہزار370 کورونا کیسز اور ایک ہزار369 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح5.57 فیصد اور پشاور میں 18.09 فیصد ہے۔
پاکستان میں 70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پشاور بھی شامل ہے۔