لاہور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ایڈوکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، این سی او سی، پی ڈی ایم، (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، اس کے باوجود جلسے ہورہے ہیں۔
حکومتی پابندی کے باوجود پی ڈی ایم اجتماعات کر رہی ہے، پی ڈی ایم اجتماعات کورونا کے پھیلا ؤکا سبب بن رہے ہیں، پی ڈی ایم قیادت جلسے کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔
کورونا کی دوسری لہر سے تعلیمی ادارے بند ودیگر اجتماعات پر پابندی ہے۔
استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روکے۔
درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ عدالت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دے۔