مساجد کیلئےکورونا ایس اوپیز:صدر مملکت،چاروں گورنرز اور علماء کی اہم کانفرنس آج ہوگی

مساجد کیلئے نئے کورونا ایس اوپیز بنانے کے لیے صدر مملکت کی جانب سے چاروں گورنرز اور علماء کی اہم کانفرنس آج بلائی گئی ہے۔۔

 ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے بعد حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وبا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گورنر اورعلمائے کرام کی ویڈیو کانفرنس  بلالی ہے، جس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک ہوں گے، جب کہ آزاد کشمیر کے صدر اورگلگت بلتستان کے گورنر کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔