وزیراعظم عمران خان نے دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے رابطہ کیا اورمعاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹمبرمافیا کے خلاف سخت سزاؤں پرمشتمل آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے ایمنسٹی کلچرکا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصرکوسخت سزائیں ملیں گی۔
وزیراعظم کے حکم پرگلگت فاریسٹ انتظامیہ کومسلح ایف سی جوانوں کی 4 پلاٹونزفراہم کردی گئیں۔ مسلح ایف سی جوان ٹمبرمافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے تعینات کئے گئے۔
وزیراعظم نے ٹمبرمافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی۔