ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مہلک وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 52 ہزار 359 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 119 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 52 ہزار 359 ہو گئی ، جن میں سے 2 ہزار 441 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں