پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیئے

 

نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیئے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے۔

ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔