اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے دائر نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس میں دیے گئے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی گئی تھی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6رکنی بینچ 8دسمبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس قاضی نے بینچ میں دیگر 3ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس مقبول باقر کو شامل کرنے کی ضمنی درخواست بھی کر رکھی ہے۔