لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں ٹیم لیڈز کو پنلٹی مِس کرنے پر پھر موقع ملنے اور گول کے باوجود شکست ہو گئی۔ویسٹ ہیم نے دو ایک سے فتح سمیٹ کر ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش میدانوں میں فٹبال مقابلے جاری ہیں، پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم مدمقابل ہوئے۔
میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، لیڈز کو چھٹے منٹ پنلٹی ملی جو ضائع ہو گئی، مقابلہ سنسنی خیز ہوا کیپر کا فاؤل دوبارہ پنلٹی کی سزا، پھر پہلا گول ہوا۔ پچیسویں منٹ ویسٹ ہیم نے گول سے حساب برابر کر دیا۔
میچ کے آخرمیں ویسٹ ہیم نے ایک بار پھر بال کو جال ڈال کر کمال دکھایا، 80 ویں منٹ اوگبوناکا گول فیصلہ ثابت ہوا۔ویسٹ ہیم کو اعصاب شکن جیت کا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔