گال گلیڈی ایٹرز نے لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں گال گلیڈی ایٹرز نے دننجیا لکشن کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث کولمبو کنگز کو دو وکٹوں سے شکست دی۔
کولمبو کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ڈینیل بیل ڈرومونڈ کے 70 رنز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
جواب میں گال گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند پہلے پورا کر لیا۔
دننجیا لکشن نے بولنگ میں دو وکٹیں لینے کے علاوہ بیٹنگ میں 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
آج دوسرے سیمی فائنل میں دمبولا وائی کنگز اور جافنا اسٹالیئنز مدمقابل ہوں گے۔