سابق کپتان محمد یوسف بھی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے امیدوار بن گئے۔

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف بھی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے امیدوار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف کو چیف سلیکٹر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے، یوسف اس وقت ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور بیٹنگ کوچ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

چیف سلیکٹر کی دوڑ میں سابق فاسٹ بولرز محمد اکرم، شعیب اختر، محمد وسیم اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مصباح الحق کی جانب سے ایک عہدہ چھوڑنے پر چیف سلیکٹر کا عہدے کے لیے جگہ خالی ہوئی تھی اس سے قبل مصباح الحق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ دونوں ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اس وقت ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اگر محمد یوسف کو نئی ذمہ داری ملتی ہے تو دونوں کس طرح ملکر آگے چلیں گے ۔

یاد رہے کہ محمد یوسف اور مصباح الحق میں اختلافات کی خبریں متعدد بار سامنے آچکی ہیں اور دونوں کھلاڑی ٹی وی پر اس کا اظہار کرچکے ہیں،محمد یوسف نے آہستہ کھیلنے پر متعدد بار مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔