شاداب خان فٹ ہوگئے، بابر اعظم کی جگہ کپتانی کرینگے

آکلینڈ : قومی ٹیم کے نائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان فٹ ہوگئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات آسان ہوگئیں، آل راؤنڈر شاداب خان فٹ ہوگئے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کیلئے آکلینڈ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔


ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔


خیال رہے کہ اگر شاداب ان فٹ رہتے تو محمد رضوان کپتانی کے مضبوط امیدوار تھے، محمد رضوان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کی قیادت کی تھی۔

پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کو چیمپئن بنوانے والے عماد وسیم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کے نام بھی کپتانی کے زیر غور تھے۔