پابندی ختم،پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

کراچی: سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر قومی ایئر لائن(پی آئی اے)نے سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب کے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی بحالی کا نوٹیفکیشن سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
جس کے بعد تمام پی آئی اے کی پروازوں پر مسافر سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کے لیے مسافر کال سینٹر 786 786 111 یا دفاتر سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

پی آئی اے نے تمام مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ سفر سے قبل لازمی کروانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل صرف سعودی عرب سے مسافر پاکستان آ سکتے تھے