حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم عمران خان

 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کااین آر او کیلئے ہے جو کسی صورت نہیں دوں گا، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پیر کے روز وزیر اعظم کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے،یہ اپنی موت آپ مرررہی ہے،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی۔

اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دونگا،کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے۔تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں۔

وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت دی،نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی۔