خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں کمی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری ونجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری ونجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کرکے  31 جنوری  تک کر نے فیصلہ کیا ہے۔ عام طورپرپہاڑی سرد ترین علاقوں میں ہرسال یہ تعطیلات 24 دسمبرسے 28 یا 29 فروری تک ہوا کرتی ہیں۔

صوبائی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظرہونے والی مستقل چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طالب علموں کا مزید تعلیمی نقصان ہونے سے بچ سکے۔