اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کو دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کا دن اور وقت خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سانحہ مچھ پر احتجاج کرنے والی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کسی بھی وقت اچانک کوئٹہ پہنچ سکتے ہیں تاہم سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کے دورے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، سانحہ مچھ میں شہدا کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا۔
لواحقین سے درخواست ہے شہدا کی تدفین کریں، دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں۔