سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کی اور شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
شاہدخاقان عباسی لندن میں قائد مسلم لیگ ن سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ شب امریکا سے لندن پنہچے تھے، شاہدخاقان عباسی قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےمتعلق امور اورسینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر بات بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 12جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔شاہد خاقان عباسی 24دسمبر کو اپنی بہن کی عیادت کے لیے امریکا گئے تھے۔
وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالا تھا۔