وزیراعظم کی مچھ شہدا کے لواحقین کو یونیورسٹی بلاکر ملاقات اور تعزیت

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کو یونیورسٹی بلاکر ملاقات کی اور تعزیت کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کیلئے متاثرہ خاندانوں کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلایا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما مجلس وحدت مسلمین(ایم ڈبلیو ایم) آغارضا نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ بلیک میلنگ کا لفظ پی ڈی ایم کی قیادت کے لیے استعمال کیا تھا۔

آغا رضا کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طے پائے گئے معاملات پر عملدرآمد ہوگا۔

آغا رضا نے یہ بھی کہا کہ ان کا کوئی ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں تھا،دھرنا شہدا کے لواحقین کی جانب سے دیاگیا، وفاق کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے کی رقم بعد میں دی جائیگی۔