انڈونیشیا کے قونصل جنرل کا کراچی میں انتقال، سفارت خانے کی تصدیق

 اسلام آ باد: انڈونیشیا کے قونصل جنرل کراچی میں انتقال کر گئے، سفارت خانے نے بھی تصدیق کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل توتوک پریانامتو گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہسپتالمیں انتقال کر گئے، توتوک عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل جنرل کراچی کے نجیہسپتال میں زیر علاج تھے، انھیں ایک ہفتہ قبل سینے میں تکلیف پر ہسپتال لایا گیا تھا۔

 انڈونیشیا کے قونصل جنرل 3 سال سے کراچی میں تعینات تھے، ان کی میت سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی ملنے پر قونصل جنرل کی میت انڈونیشیا لے جائی جائے گی۔