ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

 ملک بھرمیں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سخت حفاظتی اقدامات اور پروٹوکولز کے تحت رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس 5 روزہ انسداد پولیو مہم میں ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس 5 روزہ مہم میں پولیو حفاظتی قطروں کے ساتھ 59 ماہ تک کی عمر کے بچوں کو ویٹامن اے کے قطرے کی ضمنی خوراک بھی دی جائے گی، جو کہ حساس بچوں میں پولیو اور دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے عام مدافعت پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔

ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی آج سے شروع ہونے والی  انسداد پولیو مہم میں 70 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لیے صوے بھر میں 28 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔