بجلی 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے

نیپرا اعلامیے کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کی قیمیت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔