ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے دنیا کے قدیم ترین اور معروف غار سے تقریباً ساڑھے 45 ہزار سال پرانی پینٹنگ دریافت کی ہے۔
غار پینٹنگ پر مبنی یہ آرٹ انڈونیشیا کے جزیرے سولویسی پر واقعہ صوبے جنوبی سولویسی میں دریافت ہوا جہاں گرفتھ یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے اسے دریافت کیا ہے، جوکہ ایک زندہ جنگلی سور کے قد و قامَت کے مساوی تصویر ہے اور یہ کم از کم 45 ہزار پانچ سو برس قبل انڈونیشیا میں پینٹ کی گئی۔
مذ کورہ پینٹنگ جس جنگلی سور کی بنائی گئی ہے وہ صرف انڈونیشیا کے اس جزیرے ہی میں پایا جاتا ہے۔
اس دریافت کے حوالے سے بدھ کو جرنل سائنس ایڈوانسز کی اشاعت میں تفصیلات موجود ہیں جس میں اس علاقے سے ملنے والے آثار قدیمہ کے شواہد اور دیگر معلومات شیئر کی گئی ہیں۔