بہاولپور: سولہویں چولستان جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے اپنے نام کرلی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرار پائیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے صحرائی علاقے چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری، اسٹاک کیٹیگری اور خواتین کے مقابلے ہوئے،جیپ ریس میں ملک بھر سے آئے ماہر ڈرائیوز نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔
پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں صاحبزادہ سلطان نے گذشتہ سال کے فاتح میرنادرمگسی کوشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کرلیا
صاحبزادہ سلطان نے تین گھنٹے 11منٹ میں ٹریک کوعبور کیا جبکہ نادرمگسی نے تین گھنٹے 22منٹ میں ٹریک عبور کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، جعفر عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی،
انہوں نے 3گھنٹے 24منٹ میں ٹریک عبور کیا۔خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرارپائیں، سلمیٰ خان مروت نے دوسری اور ماہم قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تشناپاٹیل نے ٹائٹل دفاع کرتےہوئے 165کلومیٹر ٹریک عبور کیا۔
اس سے قبل گزشتہ سال گوادر میں 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی تھی ، اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا۔