سرگودھا میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلوں کا اہتمام

سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں جشن نیزہ بازی کا انقعاد کیا گیا اور ان منفرد اور دلچسپ مقابلوں میں 300 سے زائد شہ سواروں نے حصہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں  سرگودھا کے علاوہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، تلہ گنگ ، گجرات ، جہلم اور دیگر اضلاع سے 300 سے زائد گھڑ سواروں کی 70 ٹیموں نے حصہ لیا ۔

جشن نیزہ بازی کےاس موقع پرشہ سواروں کی مہارت اور بہادری دیکھنے کیلئے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نیزہ بازی کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے ڈانس نے بھی سماں باندھ دیا ۔

سرگودھا کی پرنس اور شاہین نے پہلی اور دوسری جبکہ اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل جبکہ کامیاب گھوڑ سواروں کو آخر میں انعامات سے نوازا گیا ۔