تنزانیہ: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو کو 14 گھنٹے میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے 14 گھنٹے میں 5895 میٹر بلند اس چوٹی کو سر کیا جب کہ کوہ پیماؤں کو یہ چوٹی سر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔
اسد علی میمن نے اپنے انسٹاگرام پر چوٹی سرکرکے پاکستانی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کی اور اپنے کارنامے سے آگاہ کیا۔
تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے اسد علی میمن کو یہ کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد دی۔