پی ایس ایل 6: ماہرہ خان تیسری بار پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

 اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ٹیم پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل سیزن 4 کے بعد ماہرہ خان کو تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

 پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر (سی ای او) جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ 'خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ پی ایس ایل 6 میں ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان کو مقرر کیا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 4 میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم 'ہم زلمی' میں بھی ماہرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتتاحی میچ  سے ہوگا۔