انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی نے نیوکاسل کو ہرا کر چوتھے نمبرپر قبضہ جما لیا

لندن:انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیلسی نے نیوکاسل کو2-0سے ہرا کر چوتھے نمبر قبضہ جما لیا۔

 ویسٹ ہیم نے شیفیلڈ کو3-0کی شکست دے کر ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی۔

انگلش میدانوں میں فٹبال مقابلے، چیلسی اور نیوکاسل آمنے سامنے آئے تو میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا، اکتیسویں منٹ چیلسی کو پہلی کامیابی ملی۔

 اس کے آٹھ ہی منٹ بعد ورنر نے بھی بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ چیلسی کو جیت کا انعام، چوتھے نمبر پر قبضہ جما لیا۔

دوسرے میچ میں ویسٹ ہیم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو تین صفر سے پچھاڑا، ویسٹ ہیم کی کامیابی کا سفر اکتالیس منٹ پر ملنے والے پنلٹی کارنر سے شروع ہوا۔

اٹھاون منٹ پر ڈیوپ نے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں خوبصورت گول کیا۔تین صفر یعنی یک طرفہ میچ کی بدولت چیلسی چوتھے نمبر کی ٹیم بن گئی،ویسٹ ہیم اور چیلسی کی فتوحات کے سبب دفاعی چیمپئن لیورپول کو چھٹے نمبر پر جانا پڑا۔