سڈنی: آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نومی اوساکا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئیں اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز کے 24ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی خواہش کو جاپان کی نومی اوساکا نے پورا نہ ہونے دیا، سیمی فائنل میں شکست کے بعد سرینا ولیمز آبدیدہ ہوگئیں۔
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے میچ کے دوران بہت غلطیاں کیں۔
سرینا ولیمز نے کہا کہ یہ وہ مواقع تھے جہاں میں جیت سکتی تھی، میں 5-0 سے آگے بڑھ سکتی تھی لیکن میرے لیے آج کا دن بہت ہی برا تھا۔
نیوز کانفرنس کے دوران سرینا ولیمز کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، سرینا ولیمز کے مداحوں کا کہنا ہے کہ نیوز کانفرنس کے دوران ان سے ایسے سوال نہیں پوچھنا چاہیے تھے جن سے وہ جذباتی ہوگئیں۔
ٹویٹر صارف نے لکھا کہا کہ ’مجھے بہت برا لگا کہ کھیل کے بعد پوچھے گئے سوالوں ںے سرینا کو رلا دیا انہیں اکیلا چھوڑ دینا چاہیے تھا۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے سرینا پر فخر ہے، انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا لیکن نومی پر بھی فخر کیا جانا چاہیے۔