کراچی:جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا۔
وہ سہ روزہ قرنطینہ کے بعد پی ایس ایل 6 کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،فرنچائز کی سیپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔
کراچی آمد کے بعد جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔