کولمبو: چمندا واس نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر ہونے کے صرف تین دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس سی بی) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاون عملے کے ایک رکن کی حیثیت سے ویسٹ انڈیز کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔چمنداواس کا استعفیٰ ٹیم کیریبین روانہ ہونے کے شیڈول سے چند گھنٹے پہلے سامنے آیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے کہا ہے کہ چمندا واس نے ذاتی معاملات کے باعث ٹیم کے ویسٹ انڈیز جانے کے موقع پر یہ اچانک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کیا ہے جس پر بورڈ اور پوری قوم کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔
چمندا واس کو تین دن قبل ڈیوڈ سیکر کے استعفے کے بعد فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔چمندا واس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی انتظامیہ اور پوری قوم چمندا واس کو ایک ایسے کرکٹر کی حیثیت سے اعزاز دیتی ہے جس نے اپنے ملک کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان کی سالوں کی کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہا جاتا ہے۔ ایسے حالات میں چمنداواس کا یہ انتہائی مایوس کن فیصلہ ہے۔
واس اس سے قبل 2013، 2015 اور مختصر طور پر 2017 میں سری لنکا کی کوچنگ کرچکے ہیں۔