بھارت کے خلاف عالمی کپ 2011 کا فائنل کھیلنے والے سری لنکن بولر سورج رندیو بس ڈرائیو بن گئے۔
عالمی سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن پلیئر نے کرکٹ چھوڑ کر زندگی کا نیا سفر شروع کر دیا۔
ملیبرن میں سٹی بس منصوبے کے سلسلے میں سورج رندیو سمیت کئی افراد نے ڈرائیو بھرتی ہونے کے لیے درخواست دی جسے منظور کر لیاگیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کی اسپن ٹریننگ کے لیے سری لنکن کھلاڑی کی خدمات حاصل کی تھیں وہ کافی عرصے سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس کروا رہے تھے۔
سورج رندیو سمیت دیگر دو سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی ڈرائیونگ کے لیے درخواست دی اور انہیں بھی ملازمت مل گئی۔
رندیو کا کہنا ہے کہ مجھے کرکٹ آسٹریلیا نے بلایا اور خدمات حاصل کیں اس دوران ملازمت کا جو موقع ملا اسے وہ گنوانا نہیں چاہتے تھے۔